۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/دیدار سید حافظ ریاض رئیس حوزه علمیه جامعه المنتظر لاهور با آیت الله اعرافی

حوزہ/ جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ محمد افضل حیدری کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ علامہ سید مرید حسین نقوی،علا مہ محمد رمضان توقیر ،علامہ محمد جمعہ اسدی نائب صدور مقررکیے گئے ہیں۔ علامہ شبیر حسن میثمی کو وفاق المدارس کا سیکرٹری اطلاعات ،ڈاکٹر سید محمد نجفی کو رابطہ سیکرٹری، مولانا انیس الحسنین خان کو سیکرٹری نشرواشاعت اور مولانا محمدتحسین کو ناظم امتحانات نامزد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرکزی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ آٹھ علما کومشیر بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ محمد افضل حیدری کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ علامہ سید مرید حسین نقوی،علا مہ محمد رمضان توقیر ،علامہ محمد جمعہ اسدی نائب صدور مقررکیے گئے ہیں۔ علامہ شبیر حسن میثمی کو وفاق المدارس کا سیکرٹری اطلاعات ،ڈاکٹر سید محمد نجفی کو رابطہ سیکرٹری، مولانا انیس الحسنین خان کو سیکرٹری نشرواشاعت اور مولانا محمدتحسین کو ناظم امتحانات نامزد کیا گیا ہے۔

رئیس الوفاق نے آٹھ علمائے کرام کو مشیر کے طور پر بھی نامزد کیا ہے، جن میں علامہ سید محمد تقی نقوی، مولانا فیاض حسین نقوی، مولانا افتخار حسین نقوی ،مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا محمد جواد حافظی، مولانا شاہد حسین نقوی ،مولانا شیخ مرزا علی، اور مولانا شیخ غلام حسین مخلصی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ نے 23 مارچ کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .